بینالاقوامی کردستان کانفرنس
دعوت برائے انتظامی امور
کردستان چار ریاستوں میں گھرا ہوا اور انہی کے زیر تسلط ایک عالمی سوال ہے
کردوں نے اپنی آذادی کے لئے مسلسل جدوجہد کی ہے تاہم ان کی تمام کوششیں عالمی طاقتوں اور غاصبوں کی ملی بھگت سے ناکام ہوئ ہیں
کردوں کی کئ دہائیوں پر محیط ان کوششوں کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لئے ان کے حامیوں کوعالمی سطح پر یکجا ہونا ہو گا جیسے کہ ان کے دشمن ہیں
کردستان کی آذادی کے لئے اپنے اعمال و افکار کو مربوط کرنے کے لئے اس عالمی کانفرنس کی ضرورت ہے جو کردستانی سوال کا جواب ڈھونڈنے میں ممد و معاون ثابت ہو
وہ تمام لوگ جو ایک آذاد اور متحدہ کردستان کی حمایت کرتے ہیں وہ اس کانفرنس کی تیاری میں اپنی آرا اور امداد پیش کریں
ہم آپکو اس عالمی کردستانی کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ایک انتظامی میٹنگ میں مدعو کرتے ہیں تاکہ کانفرنس کے ایجنڈے اور طریقہ کار کو بخوبی وضع کیا جا سکے